پولیس کو 9 دن میں 2000 کال کرکے دھمکانے والا شخص گرفتار

0 221

پولیس کو 9 دن میں 2000 کال کرکے دھمکانے والا شخص گرفتار

ٹوکیو(ویب ڈیسک) جاپانی زبان میں بہت سے الفاظ اگرچہ دیگر تہذیبوں میں اتنے برے تصور نہیں کئے جاتے لیکن وہاں کئی الفاظ بداخلاقی اور ہتک کے زمرے میں آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جاپانی پولیس نے ایک بزرگ شہری کو گرفتار کیا ہے جس نے نو روز تک مسلسل 2060 مرتبہ کال کرکے پولیس کی ناک میں دم کررکھا تھا۔

اگرچہ اب تک معلوم نہیں ہوسکا کہ آخر اس نے اتنی کال کیوں کی تھیں اور وہ کیا چاہتا ہے لیکن فون کال کے ریکارڈ سے معلوم ہوا ہےکہ وہ ایک عرصے سے مختلف اداروں کو اسی طرح تنگ کررہا ہے۔ تاہم جاپان میں اس طرح کے عجیب و غریب واقعات عام ہیں۔

تاہم پولیس نے اپنے امور میں مداخلت، بدزبانی اور ہتک کےمقدمات کے تحت آخرکار 28 نومبر کو اس شخص کو گرفتار کرلیا۔ کاواگوچی کے رہائشی 67 سالہ بزرگ نے تمام فون کالز کا اعتراف کرتے ہوئے کہا، ’ مجھے معلوم تھا کہ ایک دن پولیس مجھ تک پہنچ جائے گی۔‘

اس شخص نے 30 ستمبر ایک ہی پولیس اسٹیشن کو فون کرنا شروع کیا اور 8 اکتوبر تک مسلسل 2000 سے زائد مرتبہ کال کیں۔ تمام کال میں اس نے پولیس پر سخت تنقید کی اور برابھلا کہا یہاں تک کہ انتہائی سخت گالیاں بھی دیں۔ یوں اس نے ہر چھ منٹ بعد ایک کال کی جن کا دورانیہ 27 گھنٹے بنتا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.