انسانی حقوق انسانی آزادی کے لئے پہلا قدم ہے،آصف زرداری

1 130

انسانی حقوق انسانی آزادی کے لئے پہلا قدم ہے،آصف زرداری

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا کہ انسانی حقوق انسانی آزادی کے لئے پہلا قدم ہے ،شہید قائدد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے 1973 کے آئین میں انسانی حقوق کی ضمانت دی ،محترمہ بینظیر بھٹو شہید انسانی حقوق کی علمبردار

 

تھیں،پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے انسانی حقوق کی بحالی کیلئے کئی دہائیاں جدوجہد کی ،پاکستان پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئی انسانی حقوق کو یقینی بنایا، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی معمول بن چکا ہے، عالمی دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر آواز بلند کرے ، پاکستان پیپلزپارٹی انسانی حقوق کی فراہمی کی وکالت کرتی رہے گی۔

You might also like
1 Comment
  1. […] آزادی کی قدر کرنے والوں کو کشمیر کے ساتھ کھاڑا ہونا ہوگا،محمد زین اللہ خان […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.