کوئٹہ ، مشرقی بائی پاس سے سینکڑوں مرد و خواتین آئی پی پی میں شامل
کوئٹہ( پ ر ) کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس بلوچ کالونی میں ملک خدا بخش پرکانی کی رہائشگاہ پر شاندار شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ، جہاں ملک نوروز پرکانی کی قیادت میں پچاس سے زائد افراد نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔شمولیت اختیار کرنیوالوں میں عمررسیدہ افراد سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔آئی پی پی میں شمولت کرنیوالوں میں ملک خلیل پرکانی، ہدایت اللہ پرکانی، ندیم پرکانی ، طاہر پرکانی ، سعود احمد پرکانی، خیر الدین پرکانی، تنویر پرکانی، نصر اللہ پرکانی، ذوالفقار پرکانی غلام دستگیر پرکانی ، نصیر احمد پرکانی ، علی محمد شاہوانی، عرفان شاہوانی، آصف شاہوانی،اویس شاہوانی، امیر بخش شاہوانی،محبوب شاہوانی، امام بخش شاہوانی، علی احمد شاہوانی ، شعیب شاہوانی ، وکیل احمد شاہوانی، عبدالبنی شاہوانی، ظہور احمد شاہوانی
، امیر بخش شاہوانی ، علی احمد بنگلزئی، غلام فاروق بنگلزئی، عبدالکریم بنگلزئی، غلام علی بنگلزئی،عبدالباقی بنگلزئی ، ندیم بنگلزئی ،میر احمد لانگو، میر رحمت اللہ جتوئی اور ظہور احمد سمالانی کے نام شامل ہیں۔ پارٹی میں شامل ہونیوالے افراد کو صوبائی صدر ملک سعداللہ جان ترین اور خواتین ونگ کی صدر ریحانہ جالب حبیب بلوچ نے پارٹی مفلر پہنا کر انہیں مبارکباد دیں۔شمولتی پروگرام کے شرکاء سے ملک سعداللہ جان ترین اور ریحانہ جالب حبیب بلوچ نے خطاب کرتے ہوئت کہا کہ بلندوبانگ دعوں پر یقین نہیں رکھتے، جو کہیں گے کر کے دکھائیں گے، ہم نئے پاکستان کا نہیں بلکہ اسی پاکستان کی استحکام کا نعرہ لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو بہتر بنانے اور بے روزگاری کا خاتمہ صرف آئی پی پی کرسکتی ہے ،ہماری جماعت رنگ
و نسل کی سیاست نہیں کرتی، عوامی خدمت اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان سے محرومیوں کا خاتمہ صرف آئی پی پی کرئیگی، استحکام پاکستان پارٹی بلوچستان میں دن بدن مستحکم ہوتی جارہی ہے، عنقریب بلوچستان کو آئی پی پی کا گڑھ بنائیں گے۔ شمولیتی پروگرام کے اختتام پر پارٹی کارکنان نے ”استحکام پاکستان پارٹی اور جہانگیر ترین۔ زندہ باد“ کے نعرے لگائے۔ دریں اثناء مشرقی بائی پاس میں ملک خدا بخش پرکانی کی ہی رہائشگاہ پر خواتین کیلئے بھی شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ،درجنوں خواتین نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔پارٹی میں شامل ہونیوالی خواتین نے صوبائی قائدین کا شاندار استقبال کیا اس موقع پر صوبائی صدر خواتین ونگ ریحانہ جالب حبیب بلوچ نے کہا کہ خواتین کو انکے حقوق اور بہترین روزگار کی فراہمی آئی پی پی کا منشور ہے،
معاشرے کی ترقی میں خواتین کا نمایاں کردار ہے، خواتین کا سیاست میں دنیا کے ہر شعبے میں بہترین مورال ہے۔صوبائی صدر ملک سعداللہ جان ترین اور ریحانہ جالب حبیب بلوچ نے پارٹی میں شامل ہونیوالے مر و خواتین کو پارٹی مفلر پہناکر انہیں مبارکباد دیں۔