وزارت خارجہ کے فوکل پرسن اکرام الدین کا پوسٹ گریجویٹ کالج مردان کا دورہ
مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو و وزرات خارجہ و وزرات اووسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کا پوسٹ گریجویٹ کالج مردان کا دورہ اس موقع پر انہوں نے پوسٹ گریجویٹ کالج مردان کے پرنسپل محمد ابرار سے ملاقات کی ملاقات میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور نوجوان نسل کی بہتر تعلیم و تربیت کے حوالے سے خصوصی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپل محمد ابرار صاحب نے وزرات خارجہ و وزرات اووسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کو کالج کے تمام ڈیپارٹمنٹ کا ویزٹ کروایا اور کالج کے تمام پروفیسرز اور دیگر عملے سے ملوایا چیف اکرام الدین نے پرنسپل محمد ابرار اور تمام ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسرز اور دیگر عملے کی بہترین کارکردگی کو سرایا اس موقع پر چیف اکرام الدین نے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ انسان کی زندگی کا اہم جز تعلیم و تربیت ہے کیونکہ تعلیم کے بغیر کوئی ملک و قوم ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔ اکرام الدین کا کہنا تھا کہ نگراں صوبائی حکومت خیبر پختون خواہ تعلیمی اداروں اور تعلیمی اداروں سے وابستہ ملازمین کے مسائل و مشکلات حل کرنے کلیدی کردار ادا کریں۔اس موقع پر کالج کے پرنسپل محمد ابرار نے کہا کہ پوسٹ گریجویٹ کالج مردان قابل پروفسیرز کی زیر نگرانی کام کر رہا ہے جن کی بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ طالب علموں کو معیاری تعلیم دے تا کہ ان کا مستقبل روشن ہو اور وہ اپنے انے والے مستقبل میں ایک کارامد اور مفید شہری بن سکے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمارا سالانہ تعلیمی معیار انتہائی زبردست ہوتا ہے اور اس میں تقریبا طالب علم اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں جو کہ اساتذہ کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے اس کے علاوہ ہر استاد کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے مقرر کردہ سلیبس کو احسن طریقے سے تمام طالب علموں کو سمجھائیں اور ہر مشکل میں طالب علموں کی رہنمائی کرے اور جو کچھ کہا جا رہا تھا وہ نظر بھی ا رہا تھا اور اتنے اچھے اساتذہ کی تقرری حکومت کا بہترین اقدام ہے انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات کے والدین کو بھی چاہئے کہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دینے میں اہم کردار ادا کریں کیونکہ اگر والدین بھی اساتذہ کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کی پڑھائی اور تربیت پر توجہ دیں تو بچے اس سے بھی زیادہ بہترین کارکردگی دکھا سکتے ہیں اس موقع پر پوسٹ گریجویٹ کالج مردان کے پرنسپل محمد ابرار نے وزرات خارجہ و وزرات اووسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کو پوسٹ گریجویٹ کالج مردان دورے پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔