جب شولڈرز والے چاہیں گے الیکشن ہونگے، سینیٹر مولانا فیض محمد

0 65

جیکب آباد نیازبنگلانی ) جب شولڈرز والے چاہیں گے الیکشن ہونگے۔جے یو آئی الیکشن کے لئے تیار ہے،دنیا کی انسان دوست عوام اسرائیل کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے مجبور ہوکر اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کریگا ۔جے یو آئی کے رہنما سینیٹر مولانا فیض محمد کی جیکب آباد میں میڈیا سے گفتگو ،تفصلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے رہنما سینیٹر مولانا فیض محمد نے کہا کہ جب شولڈرس والے چاہیں گے عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوگا لیکن الیکشن کے لئے جے یو آئی ہر وقت تیار ہے ،ان خیالات کا انہوں نے جے یوآئی سعودی عرب رہنما حاجی غلام رسول مینگل۔حاجی نظیر احمد مینگل،بشیر احمد مینگل اور علی محمد مینگل کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد انکی رہائش گاہ جیکب آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی,اس موقع پر جے یوآئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، مولانا عبداللہ جتک،مولانا عبدالجبار رند،حاجی طارق جان مینگل،فضل الرحمان مہر،خالد حسین چہجن اور دیگر موجود تہے۔سینیٹر مولانا فیض محمد نے کہا کہ فلسطین میں 20ہزار بچوں،عورتوں اور مردوں کا بمبارٹمینٹ سے شہید ہونا المیہ ہے ۔اگر امریکہ کہل کر اسرائیل کی ہتہیاورں کی مدد کررہا ہے تو مسلمان ممالک کیوں خاموش ہیں۔مزید پاکستان کی ریاست چاہے تو اسرائیل پسپا ہوسکتا ہے ۔مزید کہا یواین کو کی قراردادیں عراق،افغانستان لیبیا اور کمزور ممالک کے خاتمے اور ویٹو پاور رکہنے والے ممالک کے لیے قائم ہے،انہوں نے کہا کہ آج انسانی حقوق کے دن انسانیت کا قتل ہورہاہے انسان تو آزاد پیدا ہوا ہے لیکن سامراجی قوتوں نے انکو جکڑ رکھا ہے۔مزید کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی،شہریوں کی گمشدگی ،ماورائے عدالت قتل عوام کے بنیادی مسائل کے لیے عوام کو کردار ادا کرنا پڑیگا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.