صدر مملکت کا اومان کے سلطان قابوس کی وفات پر اظہار افسوس
اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سلطنت اومان کے حکمران سلطان قابوس کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹویٹر پر اپنے تعزیتی ٹویٹ میں کہا کہ عالمی امن اور اومان کیلئے سلطان قابوس کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک سچے بھائی ہونے کے ناطے سے سلطان قابو س نے پاکستان اومان دوستی کو یقینی بنایا ۔ صدر مملکت نے مرحوم کیلئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی ۔