اضاخیل نوشہرہ ریلوے ڈرائی پورٹ کا قیام تجارتی سرگرمیوں کے فروغ ،روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم ثابت ہوگا، فردوس عاشق اعوان

0 4

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اضاخیل نوشہرہ ریلوے ڈرائی پورٹ کا قیام تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم ثابت ہوگا۔ ایک ٹوئٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ اضاخیل نوشہرہ ریلوے ڈرائی پورٹ کا قیام تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جدید ترین سہولیات سے لیس یہ پورٹ نہ صرف عوام اور تاجروں کی ضروریات پوری کرے گی بلکہ مال برداری کی نقل و حمل میں بہت آسانیاں پیدا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے ملک کی معیشت کی مضبوطی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان ریلوے کی ترقی اور بحالی کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا وژن ہے قوموں کی ترقی اور ملکی معیشت میں ریل روڈ نیٹ ورکس ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بارہ ماہ کے قلیل عرصہ میں اضاخیل ڈرائی پورٹ کا پایہ تکمیل کو پہنچنا وزیر ریلوے اور ان کی ٹیم کی محنت اور مخلصانہ کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی سے پشاور ایم ایل ون منصوبہ،15 مال بردار اور نئی مسافر ٹرینوں کا چلنا نئے پاکستان میں بدلتے ہوئے ریلوے کا مظہر ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.