بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 20ء کی پہلی ششماہی میں 11394.91 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے

0 17

اسلام آباد (این این آئی) بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 20ء کی پہلی ششماہی ( جولائی تا دسمبر ) کے دوران 11394.91 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جبکہ گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران11030.01 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں، اس طرح ترسیلات ِ زر میں 3.31 فیصد نمو ہوئی۔جاری رپورٹ کے مطابق دسمبر 2019ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت2097.23 ملین ڈالر رہی جونومبر 2019ء کے مقابلے میں 15.25فیصد زیادہ جبکہ دسمبر 2018ء کے مقابلے میں20 فیصد زیادہ ہے۔ دسمبر 2019ء کی بلحاظ ملک تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں(بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب472.94 ملین ڈالر،427.56 ملین ڈالر،357.45 ملین ڈالر، 324.57 ملین ڈالر،205.73 ملین ڈالر، اور56.42 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے،جبکہ دسمبر2018ء میں ان ملکوں سے آنیوالی رقوم بالترتیب414.59 ملین ڈالر،351.19 ملین ڈالر،276.29 ملین ڈالر،267.79 ملین ڈالر،174.42ملین ڈالر اور 47.48 ملین ڈالر تھیں۔ دسمبر 2019ء میں ملائشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنیوالی ترسیلات زر مجموعی طور پر 252.56ملین ڈالر رہیں جبکہ دسمبر 2018ء میں ان ممالک سے216.35ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.