ایپل نے کورونا کے باوجود ایپ اسٹور سے 64 ارب ڈالر کمالیے

غیر ملکی  خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے گزشتہ سال یعنی 2020 میں اپنے ایپ اسٹور سے کْل 64 ارب ڈالر کمائی حاصل کی

0 9

نیو یارک (ویب ڈیسک)ایپل نے کورونا کے باوجود ایپ اسٹور سے 64 ارب ڈالر کمالیے ۔غیر ملکی  خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے گزشتہ سال یعنی 2020 میں اپنے ایپ اسٹور سے کْل 64 ارب ڈالر کمائی حاصل کی۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کی رپورٹ کے مطابق ایپل نے گزشتہ سال ایپ اسٹور سے 64 بلین ڈالرز کمائی کی ہے جو کہ سال 2019 کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ ہے۔امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نے 2019 میں اپنے ایپ اسٹور سے 50 ارب ڈالرز کمائے تھے۔دی ورج کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایپ اسٹور سے ریونیو میں اضافے کی اصل وجہ جانچنا تو مشکل ہے لیکن اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وبا کے باعث لاک ڈاون کے دوران ایپ اسٹور سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ ا?ن لائن گیمز خریدے گئے ہیں واضع  رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں لاک ڈاو?ن کی وجہ سے گھروں میں محصور لوگوں کی جانب سے آن لائن گیمز اور انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.