پاکستانی ڈاکٹرکا کارنامہ، انسان میں خنزیرکا دل لگا دیا

0 7

پاکستانی ڈاکٹرکا کارنامہ، انسان میں خنزیرکا دل لگا دیا

واشنگٹن(ویب ڈیسک)غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹرمنصورمحی الدین انسانوں میں جانوروں کے اعضا ٹرانسپلانٹ کرنے پرکام اورتحقیق کرتے رہے ہیں۔

ٹرانسپلانٹ کے بعدامریکا سے تعلق رکھنے والے 57 سال کے ڈیوڈ بینیٹ دنیا کے پہلے انسان بن گئے جن میں جینیاتی طورپرتبدیل کیا گیا خنزیز کا دل لگایا گیا ہے۔

کامیاب ٹرانسپلانٹ کے بعد ڈاکٹر منصورمحی الدین کا کہنا تھا کہ اس کامیاب آپریشن سے مستقبل میں قیمتی انسانی جانوں کوبچانے کے طریقوں کو بہتربنانے کے لئے اہم معلومات حاصل ہوں گی۔مسلسل کئی سالوں کی تحقیق کے بعد بلآخر یہ کوشش کامیاب رہی۔

انسان میں خنزیرکا جینیاتی طورپرتبدیل شدہ دل لگانے میں1 کروڑ75 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔

ٹرانسپلانٹ کے بعد مریض کا کہنا تھا کہ آپریشن سے قبل پتا تھا کہ یہ رسک ہے لیکن ان کے پاس موت یا پھریہ ٹرانسپلانٹ کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.