رانا تنویر حسین کا چیئر مین نیب جاوید اقبال کو دھمکی

0 143

رانا تنویر حسین کا چیئر مین نیب جاوید اقبال کو دھمکی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)چیئرمین پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف ریفرنس دائرکرنےکا عندیہ دےدیا۔ ایک انٹرویومیں (ن) لیگ کے رہنما رانا تنویر حسین نے کہا کہ چیئرمین نیب پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کو لکھے خط سے دستبردار ہوئے اور کہا کہ وزیراعظم کا نام غلطی سے گیا،خط چیئرمین کے علم سے جاری ہوا ہے

 

تو ان کےخلاف ریفرنس دائر ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کےلئے کمیٹی سے اجازت لینی ہے، خط لکھ کر کمیٹی کو مس لیڈ کرنے کی کوشش کی گئی۔چیئر مین پی اے سی نے کہا کہ پی اے سی کو وزیراعظم کےنام پر لکھے گئے خط کی انکوائری کررہے ہیں، وزیراعظم کا دفتر ملوث ہے تو ان سے پوچھا جائے گا اور ذمہ داری کا تعین کرکے کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تفصیل آنے کے بعد ہم وزیراعظم اور چیئرمین نیب کو لکھیں گے، چیئرمین نیب کو کمیٹی کے سامنے آنا پڑے گا، ان کے پاس کوئی دوسرا آپشن ہی نہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.