اوستہ محمد دو روز میں ہارٹ اٹیک نے تین زندگیاں چھین لی
اوستہ محمد (رپورٹ وارث دیناری) اوستہ محمد دو روز میں ہارٹ اٹیک نے تین زندگیاں چھین لی ہیں
تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد میں گزشتہ دو روز میں ہارٹ اٹیک نے تین زندگیاں چھین لی سینئر بینکار حاجی عبد الحفیظ بھنگر ممتاز قبائلی شخصیت نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میر غلام نبی خان رند گورنمنٹ ہائی سکول خانپور کے ہیڈ ماسٹر محمد اسلم سمیجو صاحب شامل ہیں دراثنا مرحومین کے نماز جنازہ میں قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد خان جمالی قبائلی شخصیات سیاسی سماجی کاروباری شخصیات اعلیٰ سرکاری افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی یکے بعد تین اہم شخصیات کی وفات سے شہر میں ہر ایک آنکھ اشک بار ہر ایک کی زبان پر یہی الفاظ تھے کہ اوستہ محمد کے شہری بہت ہی خیر خواہ ہمدرد سب کے دکھ درد میں ساتھ نبھانے والے بہت ہی اچھے دوستوں سے محروم ہوگئے ہیں واضح رہے چند روز قبل کے ٹی این نیوز کے نمائندے خاوند بخش برڑو شربت خان جمالی سمیت کئی افراد ہارٹ اٹیک کی نظر ہوگئے ہیں اوستہ محمد اور گردونواح میں حالیہ چند ماہ کے دوران کئ قیمتی جانیں ہارٹ اٹیک کی نظر ہوگئے ہیں ڈسٹرکٹ اوستہ محمد کے شہری اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اوستہ محمد کو فوری طور این آئی سی وی ڈی ہسپتال کا قیام عمل میں لایا جائے