برفباری وبارشوں کے پیش نظرتمام اضلاع میں کنٹرول روم قائم کردیئے ہیں،ڈی جی لیویز بلوچستان نصیب اللہ کاکڑ
کوئٹہ(ویب ڈیسک )ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس نصیب اللہ خان کاکڑنے کہاہے کہ حالیہ برفباری اور بارشوں کے پیش نظر بلوچستان کے تمام اضلاع میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، بلوچستان لیویز فورس پی ڈی ایم اے کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کیلئے ا پنا کردار ادا کررہا ہے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلے لیویز فورس اور پی ڈی ایم اے کے جوانوں کی کارکردگی قابل تعریف ہے ۔نصیب اللہ خان کاکڑ نے کہا کہ لیویز فورس اور پی ڈی ایم اے بلوچستان کی کارکردگی کسی سے پوشیدہ نہیں، حالیہ سخت برفباری اور
بارشوں میں لیویز فورس کے جوانوں کو ریسیکو کی صورت میں ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔ عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلے بلوچستان کے تمام تر اضلاع میں لیویز کنٹرول روم سے رابطہ کرسکتے ہے عوام کو چاہئے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے عوم سے اپیل کی کہ سیر و تفریح کے مقامات پر جانے سے گریز کریں کیونکہ تیز بارشوں اور برفباری سے راستے بند ہوسکتے ہیں۔ضلع انتظامیہ کے ڈپٹی کمشنران ہمہ وقت عوام کی فلاح وبہبود کیلے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ سخت برفباری اور بارشوں میں غریب اور مستحق افراد کا خیال رکھنا ہم سب پر فرض ہے خانوزئی زیارت، ژوب، زیارت کراس، سنجاوی، پشین،کویٹہ،قلات، سوراب، توبہ کاکڑی برشور میں لیویز فورس بارشوں اور برفباری سے متعلق عوام کی سہولیات کیلے جدید منشیری سے راستے کھولنے میں مصروف عمل ہے۔