مثالی درسگا ہ اسلامک فاؤنڈیشن ہائی سکول

0 145

اس تلخ اور افسوسناک حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ بلوچستان دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی انتہائی پسماندہ ہے ایک محتاط سروے کے مطابق یہاں تعلیم کی شرح 30 سے 35 فیصد ہے اور اس افسوس ناک تناسب میں بھی تعلیم کی بڑی سطح میٹرک ہے اس کی ایک بڑی وجہ یہاں بدترین غریب بھی ہے تاہم اس سر زمین پر آج بھی ایسی شخصیات موجود ہیں جو تعلیم عام کرنے کے لئے اپنے شب و روز وقف کئے ہو ئے ہیں،اور وقت ومالی قربانی بھی دے رہے ہیں انہی میں ایک شخصیت معروف قانون دان سماجی وقبائلی شخصیت جناب حاجی تاج محمد مینگل ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان بھی ہیں، جوعلم سے والہانہ عقیدت رکھتے ہیں، موصوف تعلیم سے گہری محبت رکھتے ہیں جس کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے سبزل روڈ بلال کالونی مینگل اسٹریٹ میں اپنی ذاتی جائیداد /عمارت تعلیم کے لیے وقف کر رکھی ہے اور عرصہ 20 سال سے وہاں اسکول قائم ہیں جو اسلامک فاو¿نڈیشن ہائی اسکول رجسٹرڈ کے نام سے مشہور مقبول ہے سکول کے چیف ایگزیکٹو حاجی تاج محمد مینگل ایڈوکیٹ کے مطابق اس تعلیمی ادارے کا قیام یکم مارچ 2003 میں عمل میں لایا گیا اور اس کا نام اقراءنور القرآن لل اطفال تجویز کیا گیااور یہ اسلامی نام ہیں لہذا بچوں کے کتب کاپیوں وغیرہ میں اس کا اندراج لازمی ہے بچے اپنے بستوں کتابوں کاپیوں وغیرہ کو جگہ جگہ پھینک دیتے ہیں جس سے قران شعائر کی توہین ہوتی ہے لہذا تمام بچوں کے والدین اساتذہ کرام اور چند علماءسے ایک طویل ترین اجلاس کے بعد یہ نام تبدیل کرکے اسلامک فاو¿نڈیشن ہائی سکول رکھ دیا گیا۔
گزشتہ 20سالوں کے دوران اس سکول کا ریکارڈ اور تدریسی عمل انتہائی شاندار رہا ہے ادارہ ھذا سے ان 20سالوں میں بہت سے بچے آج بہترین ڈاکٹر اور لیڈی ڈاکٹر بن کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں اس کے علاوہ 7 طلباءاس سکول سے میٹر ک پاس کرنے کے بعد کیڈٹ کالجز میں داخلہ لیا اور کامیابی سے ہمکنار ہو کر ماشااللہ اج پاکستان آرمی میں اہم عہدوں پر فائز ہو کر ملک قوم کی دفاعی کر رہے ہیں سکول میں اس وقت مختلف جماعتوں میں 385 طلباءو طالبات زیر تعلیم ہیں اور سکول کی خصوصیت یہ ہے کہ یہاں جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی سکھائی جاتی ہے بچوں کو نماز کی بہترین عملی تربیت دی جاتی ہے سکول کے چیف ایگزیکٹو کے فرائض حاجی میر تاج محمد مینگل ایڈوکیٹ پرنسپل بلال احمد مینگل ایڈوکیٹ وائس پرنسپل جنید مینگل انجام دے رہے ہیں سکول میںاساتذہ کی تعداد تقریبا بارہ ہیں جو تعلیمی حوالے سے انتہائی زبردست شہرت اور صلاحیت رکھتے ہیں سکول میں انتہائی نظم و نسق دیکھنے کو ملتا ہیں جبکہ سیکورٹی کے حوالے سے فل پروف انتظامات موجود ہیں گزشتہ دنوں تعلیمی سال کے اختتام پر دیگر تعلیمی اداروں کی طرح یہاں بھی سالانہ نتائج کی تقریب منعقد کی گئی جس میں روایت کے برعکس باہر سے کسی وی آئی پی کو مہمان خاص نہیں بنایا گیا بلکہ سکول انتظامیہ خود موجود تھی جبکہ تمام بچوں کے والدین کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد قومی ترانہ بھی بجایا گیا سکول کے بچوں نے قومی ترانہ پیش کیا اس موقع پر تقریب سے چیف ایگزیکٹو حاجی تاج محمد منگل ایڈوکیٹ پرنسپل بلال مینگل ایڈوکیٹ وائس پرنسپل جنید مینگل نے خطاب کیا نتائج کے موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے . تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو حاجی تاج محمد مینگل ایڈوکیٹ نے بہترین نتائج پر سکول کے تمام اساتذہ کرام بچوں کے والدین اور طلباءو طالبات کو مبارکباد دی اور کہا کہ اساتذہ اور بچوں کی محنت کی وجہ سے اسلامک فاونڈیشن ہائی سکول میں علاقے میں ایک مثالی درس گاہ بن چکا ہے جس کا ثبوت سکول میں طلبا و طالبات کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے اپنا ایک چھوٹا سا کردار جس مقصد کے لیے شامل کیا وہ پورا ہو رہا ہے گزشتہ بیس سالوں میں اس سکول سے جو بچے اعلی تعلیمی اداروں میں گئے وہاں اپنی قابلیت اور محنت سے اپنا اور والدین سکول کا نام روشن کر رہے ہیں انہوں نے بلوچستان میں حکومتی سطح پر تعلیم کے فروغ کے لیے مناسب اقدامات اور وسائل نہ رکھے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم پر توجہ دیئے بغیر ہم ترقی اور خوشحالی کی منزل تک نہیں پہنچ سکتے کیونکہ تعلیم کے بغیر کوئی ملک و قوم ترقی نہیں کر سکتی حاجی تاج محمد مینگل ایڈوکیٹ نے اس موقع پر بچوں کے والدین سے التجا کی کہ وہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لئے اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دیں ان کے لیے وقت نکالیں صرف اتنا کافی نہیں کہ بچوں کو سکول میں داخل کر کے تمام ذمہ داریاں اساتذہ اور اسکول پر ڈال دیں بچوں کی اصل تربیت گھروں میں ہوتی ہے بچے وہی سیکھتے ہیں جو ان کے والدین اور بڑے گھروں میں کرتے ہیں اگر ہم اپنی مصروفیات سے ایک گھنٹہ بھی اپنے بچوں کو دیں تو بہت بڑی بات ہوگی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل بلال مینگل ایڈوکیٹ نے شاندار سالانہ نتائج پر اساتذہ کرام اور بچوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود پر ہی نہیں بلکہ صوبے ملک اور قوم پر احسان کر رہے ہیں کیونکہ یہی بچے بڑے ہو کر ملک کی باگ دوڑ سنبھال لیں گے یہی ہمارے آنے والے کل کا چراغ ہیں جو ہمیں روشنی دینگے پرنسپل بلال مینگل نے کہا کہ حکومت اور ہمیں تعلیم کے شعبے پر مکمل توجہ دینا ہوگی اور حکومت کو چاہیے کہ ترقیاتی فنڈ سے زیادہ تعلیم کے شعبے کے لیے فنڈز مختص کرے ، اس موقع پر وائس پرنسپل جنید مینگل نے کہا کہ ہم بلوچستان میں تعلیم کو عام کرنے میں اپنا ادنیٰ سا کردار جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ اسلامک فاو¿نڈیشن ہائی سکول میں ماہانہ فیس انتہائی کم رکھے گئے ہیں جن سے اساتذہ کو صرف اتنا معاوضہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی ضروریات پوری کرسکیں کیونکہ سکول کے لیے عمارت چیف ایگزیکٹو حاجی تاج محمد مینگل نے وقف کر رکھی ہے اور اس کا کوئی کرایہ نہیں ہے جس پر حاجی تاج محمد مینگل ایڈوکیٹ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.