ایف سی غازہ بند سکاوئٹس مچھ، ضلعی انتظامیہ اور ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کچھی کے اشتراک سے لیویز تھانہ بی بی نانی مچھ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
جمیل احمد بلوچ،اسسٹنٹ کمشنر مچھ اور ونگ کمانڈر 62 ونگ نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور عوام کو دی جانے والی طبعی سہولیات کی مفت فراہمی کا جائزہ لیا۔فری میڈیکل کیمپ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کچھی جمیل احمد بلوچ نے کہا کہ بی بی نانی مچھ کے مقام پر عوام کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد خوش ائند اقدام ہے ایف سی کا اس فری میڈیکل کیمپ میں تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا ایف سی کے تعاون سے ضلعی انتظامیہ و ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے اسی طرح کے مزید مختلف مقامات پر فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے کہا کہ کیمپ میں موجود ڈاکٹرز پیرامیڈیکل اسٹاف زیلی علاقوں سے آنے والے لوگوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ دکھی انسانیت کی صحیح معنوں میں خدمت کی جا سکے ضلع انتظامیہ عوام کے بہتر مفادات کو خاطر ملحوظ رکھ کر ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی واقع ہو اور حکومتی ثمرات سے عوام کو استعفادہ کروایا جاسکے میڈیکل کیمپ سے لوگوں کو صحیح معنوں میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ مستقبل قریب میں بھی اس طرح کے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اب عوام کو چاہیے کہ وہ اس فری میڈیکل کیمپ سے بھرپور انداز میں استفادہ حاصل کریں اس فری میڈیکل کیمپ میں آنے والے مریضوں نے خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ آیندہ بھی اسی طرح کے فری میڈیکل کیمپس لگائے جائیں گے۔