ہم ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر مستقبل کا فیصلہ کرینگے،جمال شاہ کاکڑ

0 150

باشعور محب وطن عوام ماضی سے سبق حاصل کرتے ھوۓ مستقبل کا فیصلہ دینگے۔اور ریاست ڈبونےاور قوم کومعاشی ساٸل کے دلدل میں دھکیلنے والے مداریوں اور ناکام سیاسی پنڈتوں کا احتساب کریں گۓ
یہ بات مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے سریاب روڈ پر حلقہ 44 کے نامزد امیدوار میر نور اللہ لہڑی کے انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ھوۓ کہی ۔اس موقع پر أین اے 264 کے امیدوار عرض محمد بڑیچ اورمیر نوراللہ لہڑی نے بھی خطاب کیا۔ مقرر ین نے مزید کہا کہ اج پاکستان اور خصوصا بلوچستان کو ماضی کے نا عاقبت اندیش سیاسی پنڈتوں کے غیر سنجیدہ فیصلوں نے صرف اور صرف اندھیروں میں ہی دھکیلا ھے 8فروری کا دن عوام کے پا س اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے اور قوم کو سنگین مساٸل کےدلدل سے نکالنے کا ایک سنہری موقع ھے ک ہم اپنے زاتی مفادات سے بالاتر ھوکر اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں اور ریاست بچانے والے محب وطن سیاسی قیادت کی مثبت سوچ اور قابل عمل ترقیاتی وژن کو سورٹ کرتے ھوۓ میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک مساٸل کے منجدھار سے نکالنے کی کاوشوں کی عملی تکمیل کے لیے ھراول دستے کا کردار ادا کریں۔اس موقع پر ملک ظاہر کاکڑ۔نصیر اچکزٸی۔۔حیدر اچکزٸی۔شاکر حسنی سمیت مسلم لیگ کی سیکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.