پیپلزپارٹی نے زیادتی میں سندھ کے ہرعلاقے کے ساتھ مساوی سلوک کیا،فیصل ندیم

0 106

یز

کراچی ( ) مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر فیصل ندیم نے کہا کہ سندھ میں کوئی علاقہ ایسانہیں جس کے ساتھ پیپلزپارٹی نے زیادتی نہ کی ہو۔ آج ایٹمی پاکستان انہی کے سبب گھٹنوں پر ہے۔ یہ کارگردگی پر نہیں بلکہ نوٹوں پر الیکشن لڑتے ہیں ۔عوام ووٹ مانگنے والوں سے پہلےان کی کارگردگی کا سوال کریں۔ 8فروری کواپنے شعورکی بنیاد پراپنے مستقبل کا فیصلہ کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیکل کلینک کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سےکراچی کے علاقےکیماڑی ٹاؤن میں 13ویں میڈیکل کلینک کا افتتاح کردیا گیا۔افتتاحی تقریب میں معززین علاقہ اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ افتتاح کے موقع پر کلینک میں میسر سہولیات کے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔افتتاحی تقریب سے کیماڑی ٹاؤن کے صدرواین اے243کے امیدوار عبدالرحیم سالار ،پی ایس 115کے امیدوار سجاداعوان سمیت مقامی ذمہ داران نے بھی خطاب کیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل ندیم کا کہنا تھاکہ عوام کے حقوق کی بات کرنے والے کبھی مسائل کا شکار نہیں ہوئے ۔ صحت وتعلیم بنیادی انسانی ضرورت ہے۔ جس پر خصوصی توجہ ہونی چاہیے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ حکومتی سطح کے کام اپنی مددآپ کے تحت کررہی ہے۔مستند ڈاکٹرز اور ماہر اسٹاف کی زیر نگرانی کلینکس کی مقامی سطح پر اشد ضرورت ہے۔ ایسے کلینک کی کمی کی وجہ سے اتائی ڈاکٹرز نے موت کا دھندہ شروع کر رکھا ہے۔تاہم اب پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوام کو معیاری صحت کی سہولیات فراہم کررہی ہے۔کراچی میں اب تک 12 کلینک فعال ہیں ۔امید ہے اس کلینک سے بڑی تعداد میں لوگ استفادہ کرسکیں گے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ بہت جلد سندھ کے عوام کو کینسر ہسپتال کا تحفہ دے گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.