خلیل دومڑ کی قیادت میں پی ٹی آئی کے بخت علی جمعیت میں شامل
نئے آنے والے ساتھیوں کی آمد سے جماعت مستحکم ہوگی۔
ہرنائی: کلی کیچاڑی کے رہائشی بخت علی اپنے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ نامزد امیدوار پی بی7 خلیل الرحمن دومڑ کی قیادت میں جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا۔ شمولیتی تقریب میں بڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خلیل الرحمن دومڑ نے کہا جمعیت روز بروز مستحکم ہوتی جارہی ہے۔ بخت علی کی شمولیت سے جماعت مزید مستحکم ہوگی۔
اس موقع پر صوبائی سیکریٹری اطلاعات دلاور خان کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا نا اہل حکمرانوں سے چھٹکارا پانے کا وقت آچکا ہے۔ پچھلے پانچ سالوں سے ہرنائی میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئی ۔ 8 فروری کو عوام کتاب پر مہر لگا کر جمعیت کے امیدواروں کو کامیاب بنائے۔