قاسم سْلیمانی کی ہلاکت کے بعد حماس ایران کی مدد نہ کرے، مصر

0 3

قاہرہ (این این آئی)مصر کے ایک سیکیورٹی وفد نے فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ایران اور حزب اللہ کے ساتھ تعلقات پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حماس پر زور دیا ہے کہ وہ قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران سے اپنے تعلقات محدود کرے۔میڈیارپورٹس کے مطابق غزہ کی پٹی کے دورے آیا مصر کا اعلیٰ اختیاراتی سیکیورٹی وفد حماس کے ساتھ مذاکرات کے بعد اسرائیل روانہ ہوگیا ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ مصری وفد نے غزہ میں حماس کی قیادت سے جنگ بندی پر قائم رہنے سمیت دیگر امور پربات چیت کی۔ یہ وفد اسرائیلی حکام کے ساتھ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی پر قائم رہنے اور غزہ کو انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دے گا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ مصر نے حماس پر زور دیا کہ وہ غزہ سے اسرائیل پر راکٹ باری کے ذریعے کشیدگی میں اضافہ نہ کرے بلکہ جنگ بندی کی شرائط کی پابندی کرے۔ ا س کے ساتھ مصری وفد نے حماس کے ایران اور حزب اللہ کے ساتھ تعلقات پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔مصری حکام نے حماس پر زور دیا کہ وہ ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران کے ساتھ اپنے روابط محدود کرے اور قاسم سلیمانی کے قتل کے رد عمل میں ایران کی مدد نہ کرے۔ اس کے ساتھ ساتھ خطے کی دوسری ملیشیائوں کے ساتھ بھی اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.