پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندر میں مشترکہ انسدادمنشیات آپریشن کے دور ان بارہ سو نوے کلوگرام حشیش ضبط کرلی گئی

0 299

اسلام آباد(این این آئی)پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندر میں مشترکہ انسدادمنشیات آپریشن کے دور ان بارہ سو نوے کلوگرام حشیش ضبط کرلی گئی ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن انٹیلی جنس کی معلومات کی بنیاد پر کیا گیا،آپریشن کے دوران بارہ سو نوے کلوگرام حشیش ضبط کی گئی جو سمندر کے راستے سمگل کی جا رہی تھی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ضبط کی جانے والی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں تقریبا 258 ملین روپے ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ضبط شدہ منشیات مزید قانونی کارروائی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کر دی گئیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.