عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،محمد طاہر تو حیدی

0 41

عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،محمد طاہر تو حیدی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) اہم اعلان جمعیت علماء اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی کے امیر مولانا محمد طاہر تو حیدی نے کلی چلتن رہسانی کلی خزان ود یگر ملحقہ علاقوں میں ڈاکوؤں کے راج کے خلاف اور کلی چلتن رئیسانی کلی خزان کے مخدوش صورتحال کے سلسلے میں

13 فروری بروز ہفتہ بوقت سہ پہر تین بجے عرفات پراپرٹی کلی چلتن رہسانی بازار میں جمعیت علمائے اسلام اور آل پارٹیز کانفرنس کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جسمیں اے روز علاقے میں چوریوں کے وارداتوں کے خلاف آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کا اعلان کردیا جائے گا

جمعیت علمائے اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی کے ترجمان ڈاکٹر ظفر اللہ جتک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت کلی چلتن رہسانی کلی خزان ود یگر ملحقہ علاقوں حالات کو خراب کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے عوام سخت اذیت ناک کرب میں مبتلا ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس انتظامیہ اور پولیس اعلی حکام سے جمعیت علمائے

اسلام رابطہ میں ہیں انشاءاللہ 13 فروری کو جمعیت علماء اسلام اور آل پارٹیز کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہے اس سلسلے میں مختلف شخصیات اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو اعتماد میں لینے کے لئے جمعیت علماء اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی کے طرف کمیٹی قائم کردی گئی انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.