پچهلے سال کی طرح رواں سال دوسرا آل پاکستان چیف منسٹر گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائیگا، دُرا بلوچ
کوٸٹہ (رپورٹ مہک شاہد) ڈائریکٹر جنرل کھیل بلوچستان دُرا بلوچ نے کہا ہے کہ پچهلے سال 17 سال کے بعد کوٸٹہ میں آل پاکستان چیف منسٹر گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا تھا اور رواں سال پھر محکمہ کھیل حکومتِ بلوچستان اسی تسلسل کا دوسرا آل پاکستان چیف منسٹر گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کرۓ گی ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل کھیل بلوچستان دُرا بلوچ نے بدھ کے روز ایوب سپورٹس کمپلیکس کوٸٹہ کے جنرل موسی ہاکی گراؤنڈ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوۓ کہا ڈائریکٹر جنرل کھیل بلوچستان دُرا بلوچ نے ایوب سپورٹس کمپلیکس کوٸٹہ کے جنرل موسی ہاکی گراؤنڈ کا دورہ بھی کیا اور ہاکی گراؤنڈ میں نٸے ہاکی ٹرف کا معاٸنہ بھی کیا پرانا ٹرف خراب ہونے کی وجہ سے ہٹا دیا گیا تھا اور اب اُس کی جگہ نیا ٹرف بچایا گیا ہے۔ اس موقع پر دُرا بلوچ کے ہمراہ بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری امجد ستی اور ڈائریکٹر پاکستان سپورٹس بورڈ کوٸٹہ سینٹر عمران یوسف بھی تھے۔ ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ نے گراؤنڈ میں باقی ترقیاتی کام کا جائزہ لیا اور ٹھیکیدار کو کام کی رفتار بڑھانے اور بروقت مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔ ڈائریکٹر جنرل کھیل بلوچستان دُرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کھیلوں کے فروغ کے لٸے نمایاں کردار ادا کر رہی ہے اور بلوچستان کے کھلاڑیوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کے لٸے بہترین اقدامات اٹھا رہی ہے ہماری کوشش ہے قومی کھیل ہاکی میں ملک اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرۓ۔