محکمہ خوراک اور فلور ملز کا تنازع، لاہور میں آٹے کی قلت پیدا ہوگئی

0 240

محکمہ خوراک اور فلور ملز کا تنازع، لاہور میں آٹے کی قلت پیدا ہوگئی

لاہور(ویب ڈیسک) محکمہ خوراک اور فلور ملز کے درمیان تنازع برقرار ہے جس سے آٹے کی قلت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

سیکرٹری فوڈ پنجاب کا کہنا ہےکہ بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، میرٹ پرچلیں گے۔

ذرائع کے مطابق ملز مالکان نے پیر سے پنجاب میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے اور ہڑتال سے آٹے کی صورتحال مزید ابتر ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں دکانوں پر آٹے کی قلت بڑھ گئی ہے اور دکانوں پر سرکاری 10 کلو آٹے کا سستا تھیلا بھی دستیاب نہیں جب کہ ملوں نے کمرشل 15 کلو آٹے کی سپلائی بھی کم کردی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.