اٹلی کرونا میں گِھر چکا،ویٹیکن نے سینٹ پیٹرس باسیلیکا بند کردیا

0 235

ویٹی کن سٹی (این این آئی )ویٹیکن نے کرونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر سینٹ پیٹرس باسیلیکا اور سینٹ پیڑس اسکوائر کو سیاحوں اور زائرین کے لیے تین اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ویٹیکن کی ہولی سی نے ایک بیان میں کہا کہ جب تک اٹلی کی طرف سے عوامی اجتماعات پر عائد پابندی سمیت اس کے تمام علاقوں پر عائد پابندیوں کو ختم نہیں کیا جاتا ہے تب تک یہ اقدامات نافذ العمل رہیں گے۔خیال رہے کہ اٹلی کرونا وائرس کے نتیجے میں ہونے والی اموات کے اعتبار سے چین کے بعد دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔ اٹلی کی حکومت نے ملک کے شمالی علاقوں کو سیل کردیا ہے اور لوگوں کو ایک سے دوسری جگہ نقل مکانی سے روک دیا گیا ہے۔ اطالوی حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں نئے ہنگامی اقدامات کو کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے ناگزیر قراردیا گیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.