شاہی خاندان نے بے دردی سے درخت کاٹ کر لاہور کو کنکریٹ کا جنگل بنادیا، فردوس عاشق
شاہی خاندان نے بے دردی سے درخت کاٹ کر لاہور کو کنکریٹ کا جنگل بنادیا، فردوس عاشق
لاہور(ویب ڈیسک)معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شاہی خاندان اور ریاست رائیونڈ کے نظریہ کے تحت لاہور میں بے دردی سے درخت کاٹے گئے اور شہرکو کنکریٹ کا جنگل بنادیاگیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے
قدرتی حسن کو بحال کرنے کا عزم کر رکھا ہے اور اسی نظریے کے تحت پی ایچ اے نے 2سالوں میں لاہور میں 10لاکھ سے زائد درخت لگائے۔انہوں نے کہاکہ نارووال کے ارسطو احسن اقبال نے اپنے بھائی مصطفی کمال کو فرنٹ مین بناکر پی ایچ اے میں اربوں روپے کی
کرپشن کی۔ ن لیگ کا وطیرہ ہے کہ انہیںجس ادارہ کا محافظ بنا کر بٹھایا جاتا ہے اسی کو لوٹتے ہیں۔ پی ایچ اے کے وائس چیئرمین اور چیئرمین کو مبارکباد کہ کرپشن کو بے نقاب کیا اور آج ارسطو خان کے بھائی کو گرفتاری سے بچنے کیلئے ضمانت کروانا پڑی۔معاون خصوصی آج پی ایچ اے کے زیراہتمام مولانا جوہرعلی روڈ پرمنعقدہ وال پینٹنگ کے مقابلے میں بطور مہمان خصوصی گفتگو کر رہی تھیں ۔مقابلے میںلاہور کی مختلف یونیورسٹیز سے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔
[…] میڈیا کے مطابق کرینہ کپور کا تعلق ہندی سینما کے پہلے خاندان […]