صحت مند ماحول کی تشکیل کے لئے درخت لگانا اور ان کی آبیاری کرنا انتہائی ضروری ہیں : عبدالخالق ہزارہ
شجر کاری نہ صرف سنت رسول ﷺ ہے بلکہ یہ مہم ماحول کو خوبصورت اور دلکش بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے
صحت مند ماحول کی تشکیل کے لئے درخت لگانا اور ان کی آبیاری کرنا انتہائی ضروری ہیں : عبدالخالق ہزارہ
(کوئٹہ صحافت ڈیسک )
صوبائی مشیر کھیل و ثقافت و ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ شجر کاری نہ صرف سنت رسول ﷺ ہے بلکہ یہ مہم ماحول کو خوبصورت اور دلکش بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے انہوں نے کہاکہ بڑھتی ہوئی گلوبل وارمنگ سے بچنے کا ایک اہم راستہ زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہے انہوں نے کہا کہ صحت مند ماحول کی تشکیل کے لئے درخت لگانا اور ان کی آبیاری کرنا انتہائی ضروری ہیں آج ہم ماحولیاتی آلودگی اور موسمی تغیرات کا شکار ہے اس صورتحال میں معاشرے کے ہر فرد کو کم از کم ایک درخت لگانا چائیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ سردار اسحاق خان ہائی سکول میں شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

صوبائی حکومت تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے
اس موقع پر صوبائی مشیر نے گورنمنٹ سردار اسحاق خان ہائی سکول کے پرنسپل اشوک کمار اور اساتذہ کرام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ اب ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اپنے ملک کے نو نہالوں کو صحیح معنوں میں تعلیم سے روشناس کریں اور انہیں علم کے زیور سے آراستہ کریں تاکہ مستقبل میں وہ باشعور شہری بن کر اپنی زندگی بسر کر سکیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اس لیے ضروری ہے
کہ اساتذہ اسکولوں میں تعلیمی معیار کی مزید بہتری کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور غیر حاضری سے اجتناب کریں، صوبائی مشیر کا مزید کہنا تھا کہ شجر کاری کے سلسلے میں ہم سکول کے طلبا، بچوں، عوام اور عام لوگوں کے ساتھ باہمی تعاون سے پودے لگارہے ہیں تاکہ اس مہم میں لوگوں کو شامل کرکے اسے کامیاب بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ لوگوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ ضرور ایک، دو پودے لگائے تاکہ جنگلات کی کمی کو پورا کیا جاسکے اور ہم قدرتی آفات میں نقصانات سے بچ سکے۔
[…] (ویب ڈیسک )ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین وصوبائی وزیر برائے کھیل وثقافت عبدالخالق […]