جیکب آباد میں ایکسائیز پولیس کی کارروائی، ٹرک کے خفیہ خانوں سے ساڑھے تین من چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار

ٹرک کی تلاشی کے دوران ٹرک کے خفیہ خانوں سے ساڑھے تین من چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا

0 269

جیکب آباد میں ایکسائیز پولیس کی کارروائی، ٹرک کے خفیہ خانوں سے ساڑھے تین من چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار

جیکب آ باد (رپورٹ عبدالقیوم جکھرانی) جیکب آباد میں ایکسائیز پولیس کی کارروائی، ٹرک کے خفیہ خانوں سے ساڑھے تین من چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ایکسائیز پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے سندھ آنے والے ٹرک کی تلاشی کے دوران ٹرک کے خفیہ خانوں سے ساڑھے تین من چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے،

جامشورو کے رہائشی محمد عامر ولد محمد پریل مہر کو گرفتار کرلیا

ایکسائیز پولیس کے اے ای ٹی او ضیاء آفریدی نے میڈیا کو بتایا کہ بلوچستان سے آنے والی منشیات کی بڑی کھیپ کی اسمگلنگ ناکام بنائی ہے بائے پاس پر ایکسائیز چوکی پر بلوچستان سے آنے والی ایک ٹرک نمبر TKK245کے ڈیزل والی ٹینکی کے اندرنصب دوسری ٹینکی سے ساڑھے تین من چرس برآمد کرکے جامشورو کے رہائشی محمد عامر ولد محمد پریل مہر کو گرفتار کرلیا ہے، برآمد کی گئی چرس کی مالیت عالمی منڈی میں کروڑوں روپے ہے، واقعے کا مقدمہ اے ای ٹی او ضیاء آفریدی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، کامیاب کارروائی پر ای ٹی او جیکب آبادذوالفقا ر سمیجو، ڈائریکٹر ایکسائیز لاڑکانہ نے کامیاب کارروائی پر ایکسائیز ٹیم کوشاباشی دی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.