عمران خان اپنی کرسی بچانے کیلئے بن گئے ہیں
لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی کرسی بچانے کیلئے انقلابی بن گئے ہیں۔
احتساب عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد ذاتی خواہشات کے لئے نہیں بلکہ عوام کی خواہشات کے مطابق جمع کرائی ہے، ریکوزیشن پر تمام جماعتوں نے دستخط کئے، اسپیکر قومی اسمبلی کا فرض ہے کہ 14 روز میں اجلاس طلب کرے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کو مہنگائی کی آگ میں جھلسانے کا کوئی جواز نہیں دیا جاسکتا، کروڑوں افراد کو ایک وقت روٹی سے محروم کردیا گیا ہے، ہرورز مہنگی بجلی بجلی بن کرگررہی ہے، پونے چار سال میں 22 کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہوئی، لوگ وزیر اعظم اور حکومت سے جان چھڑانے کی دعائیں مانگ رہے ہیں، عمران خان کا دعویٰ تھا کہ بیرون ملک بھیجے گئے پیسے واپس لاؤں گا، کہاں گئے ان کے وہ وعدے، دعوے کررہے تھے کہ مر جاؤں گا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، ان حالات میں ریاست مدینہ کی بات ان کو زیب نہیں دیتی۔