پی ٹی آئی حکومت عملاً کامیاب ہوگئی
لاہور( ویب ڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت عملاً ناکام ہو گئی۔ پورے ملک کی عوام حکمرانوں سے تنگ ہے۔ ملک تباہی کے دہانے پرپہنچ گیا۔ مہنگائی، بے روزگاری کے طوفان نے لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن کر دیا۔ موجودہ اور سابقہ حکمران تباہی میں برابر کے ذمہ دار ہیں۔ ملک کو جان بوجھ کر اسلامی نظام سے محروم رکھا گیا۔
سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کی خاطر صف آرا ہیں، کوئی اسلامی نظام اور عوام کی بات نہیں کر رہا۔ جماعت اسلامی عوام کے ساتھ ہے۔ عوام کے حقوق کے لیے ایک سو ایک دھرنوں کی تحریک جاری ہے۔ ملکی مسائل کا حل شفاف انتخابات میں ہے۔ انتخابات میں دھونس، دھاندلی اور دولت کی ریل پیل کے کلچر کو ختم کرنا ہو گا۔ الیکشن متناسب نمائندگی کے اصولوں کے تحت ہونے چاہئیں۔ مختلف جمہوریتوں میں متناسب نمائندگی کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ قوم ان لوگوں کا ساتھ دے جو ملک میں قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق اصلاحات لانے کی بات کر رہے ہیں۔ سٹیٹس کو سے نجات کے لیے
قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ جاگیرداروں اور وڈیروں سے خیر کی کوئی توقع نہیں۔ استعمار کے وفاداروں نے ملک کو اپنی جاگیر بنایا ہوا ہے۔ وزیراعظم نے تبدیلی اور مدینہ کی ریاست کی بات کر کے عوام کو دھوکا دیا۔ وزیراعظم نے نوجوانوں سے جھوٹے وعدے کیے، وزیراعظم بتائیں ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر بنانے کے بلند و بانگ دعوﺅں کا کیا بنا؟ حکمران طبقہ ایک دفعہ پھر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔