نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ٹرائی اینگولر کرکٹ سیریز 3-0 سے جیت لی
اسلام آباد(بیورو چیف)نیشنل ہائی وے اتھارٹی2019 سے کھیلوں کے فروغ کیلئے مثبت اقدامات کر رہاہے،اس سلسلے میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ہائیرایجوکیشن کمیشن کے ساتھ تین میچوں پر مشتمل کرکٹ سیریزکا اہتمام کیا،جو نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے گزشتہ روز 3-0 سے جیت لی۔این ایچ اے کے کامران سلیم آخری میچ میں مین آف دی میچ رہے جبکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن
کے محمد ذیشان اسلم کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملیحہ صدیقی اور این ایچ اے کی سپورٹس کمیٹی کے اراکین نے اس کرکٹ سیریز کے انعقاد کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔ملیحہ صدیقی نے اس موقع پر کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اس طرح کے کھیلوں کے مقابلے مستقبل میں بھی جاری رکھے گا۔