صفدر باغی کو گورنر خیبرپختونخوا تعینات کیا جائے،اہلیان کے پی کے
پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پشاور کے رہائشیوں نے وفاقی حکومت سے معروف سماجی اور سیاسی کارکن صفدر باغی کو گورنر خیبر پختونخوا تعینات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اتنے اہم عہدے پر کام کرنے اور صوبے میں مرکز کی نمائندگی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔گزشتہ روز یہاں سے جاری ایک پریس ریلیز میں،شیر بہادر، پروفیسر سید عبد الشاہد شاہ،سید حسنین شاہ،سید شاہ باچا، منظور خان،سراھ صاحبزادہ، ملک صادق وزیر، اختر اللہ محسود، ملک عزیز خاں آف جنرود،حاجی براؤزر شاہ،نادر خان،صالح محمد ، مخیار خان احمد زائی، سردار خان کوکی خیل،افتخار شاہ سے باڑہ، مسعود خان،ارشد خان بنگش، ملک جمشد داوڑ، ملک گل رحمن شنواری، اسلم خان مہمند، ملک پشتون مہمند، صغر خان، طارق زمان خان، جاوید علی، امانت حسین، شہلا گل،عائشہ ،صدرہ ملک،شہناز گل،نرگس یاسمین،شمائلہ ناز،رفعت جبین اور پشاور کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کئی معززین علاقہ مشران و عمائدین نے کہا کہ صفدر خان باغی اس عہدے کے لیے سب سے حقیقی موضع شخص ہیں۔ وہ اتنے اہم اور ذمہ دار عہدے کے معاملات کو متحرک طریقے سے سنبھالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔صفدر خان باغی وطن کے امن اور ترقی و خوشحالی کے لیے انکے خاندان کی قربانیوں کو ہر کوئی جانتا ہے۔ ان کے بڑے بھائی ناظم آصف باغی 2007 میں ڈھکی دالگراں پشاور شہر ایک وحشیانہ خودکش بم حملے میں ڈی آئی جی ملک سعد شہید ،ڈی ایس پی خان رازق شہید و یگر ناظمین کے ساتھ شہید وطن کی عظیم مٹی پر قربان ہو گئے، تاہم، ان کے خاندان نے کبھی دہشت گردوں کے سامنے سر نہیں جھکایا اور اسی لیے وہ خیبر پختونخواہ کے لوگوں کی خدمت کے لیے اس عہدے کے مستحق ہیں،” یہ پشاوریوں کی دلی اور امنگوں کی آواز ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صفدر باغی ایک بہت اچھے سماجی کارکن بھی تھے جبکہ پشاور کے عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے ان کی خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جا.انہوں نےقلیل عرصے میں کم و بیش پولیس لہسن کونسل اور مصلحتی کمیٹی چیرمین سٹی کیپٹل پولیس پشاور اور بطور سابق ناظم و ڈسٹرکٹ کونسل ممبر پشاور کے حثیت سے تقریبا کئی سینکڑوں پر علاقائی تنازعات جن میں قتل و غارتگری ،مورثی جائیدادوں اور گھریلو و کاروباری لین دین کے تنازعات نہایت پر امن انداز سے پشتون و شرعی انداز سے جرگہ فریقین کے مابین حال کروائیے۔صفدر خان باغی بطور چیرمین آصف باغی شہید میموریل فاؤنڈیشن کی حثیت سماجی سرگرمیوں میں ھمیشہ ھمیشہ پیش رھے انہوں نے 05 اکتوبر 2005 زلزلہ متاثرین مانسہرہ، 2009 میں پلوسی پشاور فلڈ متاثرین ، 2010 جون نوشہرہ،چارسدہ فلڈ متاثرین، وبائی مرض ڈینگی، پولیو کمپین ، 2020 کرونا وباء کے متاثرین اور 2022 کے ملک شدید بارشوں اور قدرتی افتزادہ سیلابی علاقوں جن میں خاصکر خیبرپختونخوا میں سوات، نوشہرہ چارسدہ فلڈ میں فلائی سرگرمیوں میں مسلسل راضاکارانہ طور پر متاثرین اور مظلوم لا چار بے بس افراد کی ھمیشہ خدمت جاری رکھے ہوئے ،اس لیے انہیں یہ اھم دلچسپ اور چیلنجنگ موقع فراہم کیا جانا چاہیے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں۔خیبرپختونخوا کی اور بالخصوص مارکر اضلاع کی ترقی و خوشحالی کے لئیے انکو ایک موقعہ ضرور ملنا چاہیے۔