داعش خراسان کے سربراہ اسلم فاروقی کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا جائیگا، افغانستان کا بڑا اعلان

0 3

کابل:افغانستان نے دہشت گرد اور آئی ایس آئی آیس خراسان کے سربراہ اسلم فاروقی کو پاکستان کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے، افغانستان اور پاکستان کے درمیان مجرموں اور جرائم پیشہ افراد کے تبادلے کا معاہدہ موجود نہیں ہے اس لئے افغان قوانین کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان نے دہشت گرد اور آئی ایس آئی آیس خراسان کے سربراہ اسلم فاروقی کو پاکستان کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے۔افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان مجرموں اور جرائم پیشہ افراد کے تبادلے کا معاہدہ موجود نہیں ہے اس لیے اسلم فاروقی کے ساتھ افغانستان کے قوانین کے مطابق سلوک کیا جائے گا، دونوں ممالک مشترکہ سیکورٹی و امن پلان کے تحت معلومات پر تبادلہ کر سکتے ہیں اس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی۔افغان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اسلم فاروقی کے ساتھ افغانستان کے قوانین کے تحت سلوک کیا جائے گا، اسلم فاروقی داعش کا سربراہ ہے جو افغانستان میں بہت سے جرائم میں ملوث ہے جب کہ اسلم فاروقی پر بہت سے حملوں کا بھی الزام ہے جس میں بہت سے افغان شہری اور فوجی جاں بحق ہوئے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.