جنوبی افریقا کو ٹی 20 سیریز میں بھی شکست دیں گے، محمد رضوان

0 7

جنوبی افریقا کو ٹی 20 سیریز میں بھی شکست دیں گے، محمد رضوان

جوہانسبرگ (ویب ڈیسک)جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ کے ہیرو محمد رضوان نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا کو ٹی 20 سیریز میں بھی شکست دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک روزہ سیریز کی طرح جنوبی افریقا کو ٹی 20 سیریز میں بھی شکست سے

دوچار کریں گے۔محمد رضوان نے کہا کہ سیریز کا جیت سے آغاز کرنا اہم ہوتا ہے، کھلاڑیوں پر اعتماد ہے اگلا میچ بھی جیتیں گے۔قومی وکٹ کیپر بیٹسمین جو 3 ایک روزہ میچوں میں خاطر خواہ پرفارمنس نہیں دے سکے تھے تاہممیچ میں انہوں نے ساری کسر پوری کردی۔

محمد رضوان نے پہلے میچ میں 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اس دوران 2 چھکے اور 9 چوکے لگائے۔انہوں نے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، رضوان نے ایک طرف سے وکٹ نہ گرنے دی جبکہ دوسرے طرف سے وکٹ گرنے کا سلسلہ جو بابر اعظم سے شروع ہوا تھا وہ فہیم اشرف تک جاری رہا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.