انتخابی نتائج کے خلاف فرانس میں پرتشدد مظاہرے

0 177

فرانس میں صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے خلاف پرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق، انتخابی نتائج کے خلاف سب سے بڑا مظاہرہ رن شہر میں ہوا جو پرتشدد شکل اختیار کر گیا۔ مشتعل مظاہرین نے درجنوں دکانوں کے شیشے توڑ دیئے اور متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔

فرانس کے دیگر شہروں سے بھی انتخابی نتائج کے خلاف مظاہروں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ فرانس کے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے ابتدائی نتائج کے مطابق، موجودہ صدر امانوئیل میکرون کو اپنی حریف، میرین لوپن پر واضح برتری حاصل ہے۔

فرانسیسی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ لوگوں نے حالیہ صدارتی انتخابات میں زیادہ دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کیا اور ووٹنگ کے اعداد و شمار سے لوگوں کی عدم دلچسپی کی نشاندھی ہوتی ہے۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ چار کروڑ ستاسی لاکھ فرانسیسی شہری ووٹ ڈالنے کے اہل تھے تاہم لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.