چیف جسٹس عمرعطاء بندیال نےجوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا
چیف جسٹس عمرعطاء بندیال نےجوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا
عمرعطاء بندیال نے 13 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔
اجلاس میں جسٹس مسرت ہلالی کو پشاورہائیکورٹ کی چیف جسٹس بنانے پر غور ہوگا، جسٹس مسرت ہلالی اس وقت قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داری ادا کر رہی ہیں۔
اگر جسٹس مسرت ہلالی کا پشاور ہائی کورٹ کی ریگولر چیف جسٹس کے طور پر تقرر ہوا تو وہ کسی بھی ہائی کورٹ میں اس عہدے پر کام کرنے والی دوسری خاتون جج ہوں گی، اس سے قبلجسٹس سیدہ طاہرہ صفدر کو 2018 میں بلوچستان ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصر رشید 30 مارچ 2023 کو ریٹائرڈ ہوگئے ہیں۔ جسٹس مسرت ہلالی یکم اپریل سے صوبے کی پہلی خاتون قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داری ادا کر رہی ہیں۔ جسٹس مسرت ہلالی کو پشاور ہائی کورٹ بار کی نائب صدر، سیکریٹری، خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل، پہلی صوبائی محتسب کے عہدوں پر فائز رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی نے سندھ ہائی کورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔امجد علی بوہیو، محمد عبدالرحمان تعینات، خادم حسین سومرو، ارباب علی ہاکڑو، جواد اکبر سروانا اور ثنا اکرم منہاس ایک سال کے لیے ایڈیشنل جج سندھ ہائی کورٹ تعینات کیےگئے ہیں۔صدر مملکت نے سندھ ہائی کوٹ میں ججوں کی تعیناتی کی منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی ہے۔
[…] چیف جسٹس عمر عطا بندیال نےاپنی فیملی کی فون گفتگو کی آڈیو ریکارڈنگز لیک ہونے کے متعلق صحافیوں کے سوالات پر پہلے یہ کہا ” بس آپ دعا کریں”. جب صحافیوں نے اپنے الفاظ بدل کر یہی سوالات پوچھے تو چیف جسٹس نے پہلے سینے پرہاتھ رکھ لیا پھر اپنے منہ پر انگلی رکھی اورخاموشی سے گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے۔یہ واقعہ اتوار کے روز چیف جسٹس عطا بندیا ل کی جسٹس اے آڑ کارنیلئیس کی یاد میں منعقدہ کانفرنس سے واپسی کے وقت پیش آیا۔ […]