صوبائی حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے،حافظ حسین احمد

0 133

صوبائی حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے،حافظ حسین احمد

کوئٹہ(ویب ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما ں سابق سنیٹر حافظ حسین احمد سابق صوبائی وزیر بلدیات مولانا حافظ حسین احمد شرودی مولانا حافظ محمد یوسف مولانا نجیب اللہ محمد حسنی مولانا محمد جمیل دوتانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر قندھاری بازار میں بم دھماکہ کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو تحفظ دینے میں

 

ناکام ہو چکی ہے آپ روز بدامنی اور لاقانونیت صوبائی حکومت کی منہ پر طمانچہ ہے ایک طرف ڈکیتیاں دوسرے طرف بم دھماکے عوام کی جان ومال غیر محفوظ ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آمن وامان کے صورتحال صرف وزیر اعلی بلوچستان کے چالیس سے زیادہ ترجمانوں کے بیانات تک محدود ہیں انہوں

 

نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلوچستان کے حالات کو خراب کیا جارہا ہے بہ گناہ مسلمانوں کی خون بہانے والے عناصر انسانیت کی دشمن ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی جان ومال سے کھلنے والے درندہ صفت ملک اسلام دشمن طاقتیں کسی قسم رعایت کے مستحق نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ

 

ملک اسلام دشمن طاقتیں صوبہ کے آمن وامان کے صورتحال کو تباہ کرنے کی درپے ہیں ملک کے تمام سیاسی ومذھبی طاقتوں نے ملکی استحکام اور سالمیت کے لئے ایکجھتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں بم دھماکہ کھلی دہشت گردی ہے۔ عوام کی جان ومال کے تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے

 

نہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام پاکستان صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر قندھاری بازار میں بم دھماکہ کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتی ہے سیکورٹی ادارے فوری طور پر دلخراش واقعہ کی تمام تر تحقیقات کو سامنے لاے اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لئے ٹوس اقدامات اٹھائے جائیں

 

انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علما اسلام تمام شہدا کے درجات بلند اور زخمیوں کی صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کرتے ہیں اور وفاقی صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر زخمیوں کی ہرقسم طبی امداد کے لیے اقدامات اٹھائے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.