بی این پی کا عدالتی میدان میں بڑا قدم، گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع

0 49

کوئٹہ میں پارٹی کے احتجاج کے دوران گرفتار پارٹی کارکنوں کا معاملہ ، ان کی رہائی کے لیے عدالت میں فریقین کی جانب سے پارٹی نے پٹیشن دائر کردی۔ ساجد ترین ایڈووکیٹ

بی این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس سلسلے میں بی این پی کے وکلاء کو پٹیشن دائر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کے بعد مرکزی سیکرٹری اطلاعات بی این پی آغا حسن بلوچ وائس چیئرمین بلوچستان بار کونسل راہب بلیدی اور پارٹی وکلاء نے آج ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی۔

ہم اس مشکل وقت میں اپنے پارٹی کے بہادر دوستوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور پارٹی کارکنوں کی جلد رہائی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔
قائد سردار اختر جان مینگل کی سربراہی میں بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ ہر قسم کے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.