کوئٹہ کسٹمز اور حیدرآباد کسٹمز کی مشترکہ کارروائی، سندھ بلوچستان بارڈر ڈیرہ اللہ یار کے مقام پر

0 195

کوئٹہ کسٹمز اور حیدرآباد کسٹمز کی مشترکہ کارروائی، سندھ بلوچستان بارڈر ڈیرہ اللہ یار کے مقام پر غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈائون ،تمام غیر قانونی پمپس بند کر دئیے گئے بلکہ ہزاروں لیٹر ڈیزل بھی قبضے میں لیا گیا اسکے علاوہ بڑے پیمانے پر ڈیزل جو کہ انتہائی ناقص قسم کی تھی ضائع بھی کی گئی۔ کلکٹر کسٹمز پریونٹیو افتخار احمد کی ہدایات پر ایڈشنل کلکٹر پریوینٹو جمیل بلوچ نے ڈپٹی کلکٹر کسٹمز کوئٹہ ڈاکٹر عبدالقدوس کو علاقہ میں غیر قانونی تیل کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا اس کارروائی میں ڈپٹی کلکٹر حیدرآباد کلکٹریٹ کلیم اللہ واگن نے بھی حصہ لیانے کریک ڈائون کے دوران 20000 لیٹرز قبضے میں لے کی گئی کا رروائی میں کسٹمز کو مقامی پولیس اور ایف سی کی بھی معاونت حاصل رہی ۔و اضع رہے پچھلے دنوں اسی علاقہ میں بڑی کاروائی گئی تھی۔ اور آج کی کاروائی میں غیر قانونی ڈیزل کے کاروبار کو شدید نقصان پہنچا تمام غیر قا نو نی پمپس مکمل طور پر بند ہوچکے ہیں ،کسٹمز کے خوف سے بعض پمپس مالکان نے خود ہی پمپس سے مشنری اور دیگر اشیاہ اٹھالی ہے سحری سے جاری اس آپریشن سے مکمل خوف کی فضا قائم ہوئی تھی۔ واضع رہے کسٹمز کوئٹہ کے اہلکار رات گئے کوئٹہ سے روانہ ہوئے تھے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.