کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے ثانوی تعلیم میر محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ

0 195

کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے ثانوی تعلیم میر محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ معاشرے کی تشکیل میں اساتذہ کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ اساتذہ سماجی ساخت کا اہم ستون ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ استاد کے احترام اور سماجی رتبے کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں اساتذہ کی عزت و تکریم پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے۔ استاد کی عظمت ایمانداری نیک نیتی اور خلوص دل سے اپنی فرائض کی انجام دہی میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نصیرآباد اور جھل مگسی سے آئے ہوئے اساتذہ کے نمائندہ وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے یہاں کوئٹہ میں ان سے ملاقات کی۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ موجودہ حکومت اساتذہ کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور اساتذہ کرام کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم کے شعبے کی ترقی اور اساتذہ کے فلاح و بہبود کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ ایمانداری اور خلوص نیت سے اپنے فرائض سرانجام دیں اور غفلت کے مرتکب اساتذہ کی حوصلہ شکنی کریں۔ مشیر تعلیم نے کہا کہ مغرب آج ترقی کے منازل تیزی سے طے کررہا ہے کیونکہ انہوں نے خلوص نیت اور ایمانداری کو اپنا شعار بنایا ہوا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ ہم بھی اپنے فرائض کا احساس کرتے ہوئے معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.