شاپنگ صحت سے زیادہ ضروری نہیں، جلوس والوں کیخلاف پولیس کو کارروائی کے لیے لکھ چکے ہیں، ڈی سی کوئٹہ
کوئٹہ(ویب ڈیسک)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میجر ریٹائرڈ اورنگزیب بادینی نے کہا ہے کہ لوگوں کے مجمع کو کوئٹہ کے حالات کا فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ماہرین صحت کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل درآمد کیا جاتا ہے جن سیاسی و مذہبی اجتماعات
اور جلوسوں کا حوالہ دیا جارہا ہے ان کے خلاف پولیس کو کارروائی کے لئے لکھ چکے ہیں حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ لوگوں کے
ایک مجمع کو کوئٹہ کے حالات کا فیصلہ نہیں کرنے دے سکتے نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کے ماہرین صحت کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر عملدرآمد کرایا جاتا ہے ایسے میں کسی بھی سیاسی‘ مذہبی یا سماجی اجتماعات نامناسب ہیں عوام گھر پر رہیں اور محفوظ رہیں انہوں نے کہا کہ اعتراضات کے بجائے ہمیں اپنی صحت کے بارے میں سوچنا چاہئے جن سیاسی و مذہبی اجتماعات جلوسوں کا حوالیہ دیا جارہا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان کے خلاف پولیس کو کارروائی کے لئے لکھ چکے ہیں موجو