حکومتی احکامات پر من و عن عملدرآمد کرایا جائے گا، طارق الہی مستوئی

0 351

اوتھل. سینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس لسبیلہ طارق الہی مستوئی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے.حکومتی احکامات پر من و عن عملدرآمد کرایا جائے گا.عید الفطر کی تعطیلات کے دوران شہری سیاحتی مقامات کی جانب آنے سے گریز کریں. ضلع کے تمام سیاحتی مقامات پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے. خلاف ورزی کرنے والوں کے

خلاف قانون حرکت میں ائے گا.ان خیالات کا اظہار انہوں خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.انہوں نے کہا کہ موجود کرونا وائرس کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے شہری دیگر احتتاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے اجتناب برتیں

.انہوں نے کہا کہ موجودہ کرونا کی صورت حال کے پیش نظرحکومتی احکامات کی روشنی میں عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران ضلع لسبیلہ کے تمام سیاحتی مقامات پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے.لہذا عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران لسبیلہ سمیت دیگر علاقوں سے سیاحتی مقامات کا رخ کرنے والے شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ضلع کے کسی بھی سیاحتی مقامات کی جانب رخ نہ کریں.,اور گھروں میں رہ کر خود کو بھی اس موذی مرض کرونا سے محفوظ رکھیں

اور اہنے عزیز و اقارب کو بھی محفوظ رکھیں اور عیدالفطر کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ رہ کر منایئں. انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر کے موقع پر جاری کردہ حکومتی احکامات پر من و عن عملدرآمد کرایا جائے گا اور شہریوں سے ایک مرتبہ پھر اپیل کروں گا کہ وہ عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران ضلع لسبیلہ کے کسی بھی سیاحتی مقام کا رخ ہر گز نہ کریں. بصورت دیگر قانون حرکت میں آئے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.