ڈالر 300 روپے کا ہوگیا
ڈالر 300 روپے کا ہوگیا
کرنسی مارکیٹ میں ڈالر نے روپے کو روند دیا۔سیاسی صورتحال،درآمدات کا دباؤ اور ترسیلات زرمیں کمی کے باعث ڈالر آسمان پر پہنچ گیا ہے۔
کرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔امریکی ڈالر تاریخ میں پہلی بار تین سو روپے کا ہوگیا۔کرنسی ڈیلرزکے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے مہنگا ہوکر 301روپے کا ہوگیا۔
انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالرچند گھنٹے میں7 روپے مہنگا ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالرتاریخ میں پہلی بار 297 روپے سے تجاوز کرگیا۔
امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں تاریخ کی بُلند ترین سطح پر آگیا۔
Daily Sahafat Quetta Newspaper | Breaking News | Latest Videos Updates
سابق وزیراعظم کی گرفتاری کے بعد امن وامان کی خراب صورتحال، ترسیلات زر کی آمد میں ماہوار بنیادوں پر 13 فیصد کی کمی اور اگلے چند ہفتوں میں آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ کے امکانات معدوم ہونے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں آج ڈالر کو پَر لگ گئے اور ڈالر کی قدر کے سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 8.46 روپے کے اضافے سے 298.68 روپے کا ہوگیا۔ جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے اضافے سے 300 روپے کا ہوگیا۔
بین الاقوامی ریٹنگ کمپنی موڈیز کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام میں عدم شمولیت کی وجہ سے پاکستان کی نادہندگی کے خدشے کی پیشگوئی، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طول اختیار کرنے اور عالمی بینک کی جانب سے مطلوبہ فنڈ کے اجراء کو آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے مشروط کیے جانے اور ملک میں تبدیل ہوتے ہوئے سیاسی منظرنامے جیسے عوامل کے باعث جمعرات کو چوتھے دن بھی ڈالر کی اونچی پرواز جاری رہی۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف جون تک 3.5 ارب ڈالر کے ایکسٹرنل فنانس گیپ کے خاتمے کا مطالبہ کررہا ہے جسکا انتظام نہ ہونے سے مالیاتی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں اور معاہدے میں تاخیر سے نادہندگی کے بادل منڈلارہے ہیں اور یہ عوامل روپے کی تاریخ ساز تنزلی کا باعث بن رہے ہیں۔
[…] ڈالر 300 روپے کا ہوگیا […]