سپریم کورٹ کا عمران خان کو رہا کرنے کا حکم
اطلاعات ہیں کنفرم نہیں ابھی تک کچھ دیر میں بڑا فیصلہ ہونے تیار
سپریم کورٹ کا عمران خان کو رہا کرنے کا حکم
عمران خان کو سخت سیکیورٹی میں سپریم کورٹ پہنچا دیا گیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس نے سخت سیکیورٹی میں عمران خان کو عدالت پہنچا دیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ سماعت کررہا ہے۔
عمران خان کے وکیل حامد خان نے کہا کہ عمران خان نیب کیس میں ضمانت کروانے کے لیے ہائی کورٹ آئے تھے، عمران خان بایو میٹرک کروا رہے تھے کہ رینجرز نے ہلہ بول دیا، دروازہ اور کھڑکیاں توڑ کر عمران خان کو گرفتار کیا گیا جب کہ بایو میٹرک کروانا عدالتی عمل کا حصہ ہے، عمران خان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور گرفتاری پر تشدد ہوا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق جو مقدمہ مقرر تھا وہ شاید کوئی اور تھا، عدالتی حکم کے مطابق درخواست ضمانت دائر ہوئی تھی لیکن مقرر نہیں۔
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کیا بایو میٹرک سے پہلے درخواست دائر ہو جاتی ہے؟ اس پر وکیل حامد خان نے کہا کہ بایو میٹرک کے بغیر درخواست دائر نہیں ہوسکتی۔