دفاعی اداروں پر حملے قابل مزمت ہے عدلیہ نوٹس لیں،شمع بٹ

0 109

پرتگال(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ پرتگال کی صدر شمع بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ اقتدار کے حصول کے لئے ملک دشمنی سے بھی گریز نہیں کرے گی اپنے بیان میں شمع بٹ نے کہا کہ دنیا بھر میں سیاسی لیڈر گرفتار بھی ہوتے ہیں اور اقتدار بھی حاصل کرتے ہیں لیکن جس طرح عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے نتیجہ میں اقتدار سے بے دخلی کے بعد رونا دھونا شروع کیا ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی انہوں نے کہا جرنیلوں کے کندھے پر سوار ہوکر اقتدار میں آنے والے عمران خان سے جب جرنیلوں نے کندھا ہٹایا تو رونے پیٹنے پیٹھ گئے اب عمران خان کی گرفتاری کے بعد جس طرح پی ٹی آئی نے فوجی اداروں اور فوجی تنصیبات پر حملے کئے ہیں اس سے ایک طرف ملک دشمن خوش ہوئے ہیں تو دوسری جانب پی ٹی آئی نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ اقتدار کے حصول کے لئے ملکی ادارے تباہ کرنے سے بھی گریز نہیں کرے گی۔ پاکستان مسلم لیگ ن پرتگال کی صدر شمع بٹ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا پی ٹی آئی نے دفاعی اداروں پر حملے کئے تو بھارتی میڈیا نے جشن منایا اور بھارتی میڈیا کہہ رہا ہے جو کام بھارت نے نہیں کیا وہ پی ٹی آئی نے کردکھایا انہوں نے کہا کہ دفاعی اداروں پر حملے ہوئے مگر اعلیٰ عدلیہ خاموش ہے افسوس کی بات ہے کہ سپریم کورٹ کا مشہور تین رکنی بنچ اب از خود نوٹس نہیں لے رہا کیونکہ اس سے پی ٹی آئی کو نقصان ہوگا سپریم کورٹ کی خاموشی سے واضع ہوگیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرنا چاہتی اس سے سپریم کورٹ کی غیرجانبداری پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.