“کیا ہزاروں سال بعد کشمیر کا حل نکل سکتا ہے؟” — ٹرمپ کی بھارت و پاکستان کو جنگ بندی پر داد

0 145

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر کشمیر کے مسئلے کا پائیدار حل تلاش کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شاید “ہزاروں سال بعد” اس دیرینہ تنازع کا کوئی نتیجہ نکل سکے۔

تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اس مسئلے کے حل میں مثبت کردار ادا کرے گا اور دونوں ملکوں کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے بھی پُرعزم ہے۔

انہوں نے جنگ بندی پر پاکستان اور بھارت کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا اور ایک بڑی تباہی کو ٹال دیا۔ ٹرمپ نے فخر کا اظہار کیا کہ امریکا نے اس تاریخی فیصلے تک پہنچنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنے پیغام میں ٹرمپ نے تصدیق کی کہ دونوں ملک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.