اسلاموفوبیا اور نفرت آمیز بیانیے کی بیخ کنی کیلئے عالمی سطح پر موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، شاہ محمود قریشی

0 355

اسلام آباد (ویب ڈیسک)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اسلام آباد میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں فلسطین امن سفارتی مشن ،اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔گورنر پنجاب نے مظلوم فلسطینیوں پر جاری منظم مظالم کی جانب عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانے اور فلسطین امن سفارتی مشن کی کامیابی پر وزیر خارجہ کو مبارکباد دی۔دونوں رہنماؤں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی نژاد خاندان کے بے قصور افراد کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ

بے گناہ مقتولین کو انصاف دلانے کیلئے اور اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے تدارک کیلئے میری کینیڈا کے وزیر خارجہ کے ساتھ مفصل بات چیت ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ کینیڈین وزیر خارجہ نے مقتولین کو انصاف کی مکمل فراہمی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے، اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف عالمی سطح پر پاکستان کے ساتھ مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کا عندیہ دیا ہے – انہوںنے کہاکہ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے مثبت ردعمل کا خیر مقدم کرتے ہیں

۔ انہوںنے کہاکہ کینیڈا میں ہمارا سفارت خانہ، مقتولین کے اہل خانہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ اسلاموفوبیا اور نفرت آمیز بیانیے کی بیخ کنی کیلئے عالمی سطح پر موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ گورنر پنجاب نے مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے تدارک کیلئے وزیر خارجہ کی جانب سے کی جانے والی موثر کاوشوں کی تعریف کی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.