کورونا ایک مہلک وبا کی صورت اختیار کر چکا ہے،بشریٰ رند

0 229

کوئٹہ(ویب ڈیسک)پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے کہا ہے کہ کورونا ایک مہلک وبا کی صورت اختیار کر چکا ہے اس لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے کورونا وائرس کا خطرہ ابھی ٹلہ نہیں ہے صوبائی حکومت اس کی روک تھا م کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے مگر اس ضمن میں عوام کو بھی سماجی فاصلے اور فیس ماسک کے استعمال سمت تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے

انھوں نے کہا کہ اس مہلک وائرس سے بچاو ¿ کا واحد ذریعہ کورونا سے بچانے والی ویکسین ہی ہے اس لیے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ کورونا وائرس کو سنجیدہ لیتے ہوئے ویکسین ضرور لگوائیںانھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کی شدت کو دیکھتے ہوئے عوام اپنے اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں انھوں نے کہا کہ

صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ ہر وہ ممکن اقدامات کئے جائیں جن کی بدولت وائرس صوبے میں وبائی صورت اختیار نہ کر سکے محترمہ بشریٰ رند نے کہا کہ خوش آئند بات ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹ گیا ہے مگر مجموعی طور پر صورتحال تاحال خطرناک ہے ا س لیے عوام کو چاہیے کہ کورونا وائرس کو سنجیدہ لیتے ہوئے احتیاط تدابیر پر بھی عمل درآمد کریں اور صوبائی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی ویکسین مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور اس حوالے سے بے بنیاد افواہوں پر کان نہ دھریں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.