منی لانڈرنگ کیس:شہباز شریف، حمزہ شہباز و دیگر ملزمان کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ
منی لانڈرنگ کیس:شہباز شریف، حمزہ شہباز و دیگر ملزمان کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ
لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کی اسپےشل سنٹرل کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس مےں وزیر اعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے عدالت میں پیشی کے موقع پر کہاہے کہ میرا کسی شوگر ملز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔میں تنخواہ نہیں لیتا، سی ای او نہیں ہوں، شئیر ہولڈر نہیں ہوں۔ نیب میرے خلاف سپریم کورٹ گیا، عدالت نے کرپشن کے ثبوت مانگے تو دم دبا کر بھاگ گیا۔اسپےشل سنٹرل کورٹ
لاہور مےں وزےراعظم شہباز شرےف،وزےراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کےس کی سماعت مےں پےش ہوئے تو وفاقی تحقیقاتی ادارے کے پراسیکیوٹر فاروق باجوہ نے منی لانڈرنگ کیس میں مفرور 3 ملزمان کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ تینوں ملزمان دیے گئے پتے پر موجود نہیں ہیں جس پر عدالت نے ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ شریک ملزم ملک مقصود کی خبرمیڈیا پر چل رہی ہے وہ فوت ہو گیا ہے۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ابھی تک ملک مقصود کی وفات کی آفیشل طور پر تصدیق نہیں ہوئی۔ ہم نے تصدیق کے لیے انٹر پول کو لکھا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک مقصود کی وفات ہو چکی ہے۔عدالت نے استفسار کیا کہ ہم پھرملک
مقصود کواشتہاری کیسے قرار دیں گے؟ عدالت نے طاہر نقوی اور سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دےدیا۔دوران سماعت وزیراعظم نے روسٹرم پر آکر بیان دیتے ہوئے کہا کہ مجھ پر سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔میں نے درجنوں پیشیاں بھگتی ہیں،میں عدالت کو کچھ بتانا چاہتا ہوں،ایف آئی اے نے میری گرفتاری کا کوئی راستہ نکالنے کے لیے چالان میں تاخیر کی۔دوران سماعت جج نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ شوگر ملز میں آپ کا کوئی شیئر نہیں ہے؟ جس پر شہباز شریف نے کہا کہ شوگر مل کا ڈائریکٹر ہوں نہ مالک اور نہ ہی شیئر ہولڈر۔ میں نے منی لانڈرنگ کرنی ہوتی ،کرپشن کرنی ہوتی تو میں جوقانونی طور پر فائدہ لے سکتا تھا وہ لے لیتا
[…] منی لانڈرنگ کیس؛ مونس الٰہی نے جواب جمع کرا دیا […]