علماءمساجد اور مدارس ہی دنیا میں امن محبت و اخوت کے سفیر ہے،حافظ حمداللہ
کوئٹہ (پ ر)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان اور جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ اسلام ہمیں خدمت انسانیت اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے دینی مدارس کے طلباءمعاشرے میں اعلیٰ اخلاق تہذیب و شرافت کا نمونہ بنے دنیا جانتی ہے کہ مغرب دینی مدارس کے مثبت اور تعمیری کردار کو مسخ کرنے کیلئے بے بنیاد پروپیگنڈوں کا سہارا لے رہا ہیں علماءمساجد اور مدارس ہی دنیا میں امن محبت و اخوت کے سفیر ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز مدرسہ تعلیم القران گلشن ٹاون کراچی کے زیراہتمام منعقدہ طلباءاجتماع سے
خطاب کرتے ہوئے کہی اجتماع سے جمعیت علماء اسلام کے دیگر رہنماوں و ادارہ ہذا کے اساتذہ کرام سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہا کہ ریاستی سرپرستی و تعاون کے بغیر اپنی مدد آپ کے تحت رضائے الہی کیلئے دینی مدارس ملک بھر کے ہزاروں بے سہارا غریب بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کررہے ہیں جسکی مثال دنیا بھر میں کوئی فلاحی تنظیم یا ادارہ پیش نہیں کرسکتی بہترین علمی خدمات پر مدارس اور انکے سرپرست علماءکرام دادِ تحسین کے مستحق ہیں انہوں نے کہاکہ مغرب نواز لادین قوتوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے دینی مدارس کے بہترین خدمات کو ہر فورم پر اجاگر کرنا معاشرے کے فرد فرد کی زمہ داری ہے
[…] […]