اداکارہ خوشبو کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں،نعیم مخلص
چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبر پختون خواہ کے معروف اداکار نعیم مخلص نے کہا کہ پشتو ڈراموں کی اداکارہ خوشبو کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ فنکار برادری معروف اداکارہ سے محروم ہو گیی جنہوں نے پشتو ڈراموں میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ اداکارہ خوشبو کے قتل سے خیبر پختون
خواہ فنکار برادری میں خوف و ہراس پھیل گیا جو قابل افسوس ہے۔ پشتو فلم و ڈرامہ کے معروف اداکار نعیم مخلص نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ حکومت خوشبو کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے اور اداکارہ خوشبو کے خاندان کو انصاف فراہم کریں انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی اداکارہ خوشبو کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہے۔